جدہ (شاہدنعیم) سعودی شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق حفر الباطن شہر میں سیکورٹی حکام نے زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔سیکورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوے پانچ لاکھ 46ہزار 4سو11نشہ آور گولیاں ضبط کرکے دو سعودی شہریوں اور ایک تارک وطن کوگرفتارکرلیا۔سیکورٹی حکام کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔