بھارتی اسٹار اداکارہ عامر خان کو فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی کے بعد ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا۔
بھارت میں عامر خان کی فلم نے 15 دن میں 137 اعشاریہ 80 کروڑ اور دنیا بھر میں217 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
’ستارے زمین پر‘ کے نمائش کنندگان نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں عامر خان کو باکس آفس کا باپ کا خطاب دیا گیا۔
فلم کی کامیابی کے جشن منانے کےلیے ملٹی پلیکس نمائش کنندگان کی تقریب میں عامر خان نے خود شرکت کی، انہیں یادگاری تحائف اور مومنٹوز پیش کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم کے ساتھ کاجول کی ’ماں‘ اور دیگر شامل ہیں، ستارے زمین پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے بجائے صرف سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔
ستارے زمین پر 2007ء کی فلم تارے زمین پر کا ایک طرح کا سیکیوئل ہے، جس میں عامر خان نے باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھایا ہے، جو مختلف معذور افراد کو تربیت دیتے ہیں۔