33 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوزیمبیا میں ہتھنی کے حملے میں برطانوی اور نیوزی لینڈ کی سیاح...

زیمبیا میں ہتھنی کے حملے میں برطانوی اور نیوزی لینڈ کی سیاح خواتین ہلاک


زیمبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں ایک مادہ ہاتھی کے حملے میں دو غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔

پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ایک مادہ ہاتھی جو اپنے بچے کے ہمراہ تھی، نے ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔

قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے ہتھنی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ ہتھنی نے دونوں خواتین کو روند ڈالا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

نیشنل پارک کی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ جنگلی حیات کا مشاہدہ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور بالخصوص ایسی مادہ ہاتھیوں کے قریب بالکل نہ جائیں جن کے ساتھ ان کے بچے ہوں۔

حکام نے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ جانوروں کو خوراک نہ دیں اور ہمیشہ گائیڈز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ایسے جان لیوا واقعات سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی زیمبیا میں دو امریکی سیاح الگ الگ واقعات میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ دونوں ضعیف العمر سیاح سفاری گاڑی میں موجود تھے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات