32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریچھ گاڑی میں پھنس گیا، کار کے اندر توڑ پھوڑ کردی

ریچھ گاڑی میں پھنس گیا، کار کے اندر توڑ پھوڑ کردی


فوٹو: اسکرین گریب

امریکی ریاست کولوراڈو میں ریچھ کھڑی گاڑی کے اندر بند ہوگیا اور باہر نکلنے سے قبل گاڑی کے اندرونی حصے کو بری طرح تباہ کر دیا۔

ریچھ کے گاڑی میں بند ہونے کے ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا، جنہوں نے بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا۔

ریسکیو اہلکار نے ایک رسی کی مدد سے محفوظ فاصلے سے گاڑی کا دروازہ کھولا، جس کے بعد ریچھ کو آزادی ملی۔ اس دوران ریچھ گاڑی کی نشستیں، دروازے اور دیگر اندرونی حصے چیر پھاڑ چکا تھا۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ ہمیشہ اپنی گاڑی کا دروازہ بند رکھیں اور گاڑی میں کوئی کھانے پینے کی چیز نہیں چھوڑیں، ورنہ ریچھ آپ کی گاڑی کو بوفے سمجھ کر اس میں داخل ہوجائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات