36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدورانِ شوٹنگ ہانیہ کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟ دلجیت کے بعد بشریٰ...

دورانِ شوٹنگ ہانیہ کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟ دلجیت کے بعد بشریٰ انصاری کا اہم انکشاف


— فائل فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے نوجوان شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا دورانِ شوٹنگ رویہ بتادیا۔ 

چند ماہ قبل ختم ہونے والے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر اور بشریٰ انصاری نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کینیڈا سے اپنا نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے یہ بتایا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا۔

سینئر اداکارہ نے بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت لطف آ رہا ہے کہ پاکستان میں دلجیت دوسانجھ کی فلم لگی ہوئی ہے جسے پاکستانی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔ ہماری ڈمپل گرل، ہانیہ کو اللّٰہ نے اتنی کم عمر میں بڑی کامیابی عطا کی ہے۔

انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت اور محنتی لڑکی ہے، سردی ہو چاہے گرمی، جتنے بھی پیسے مل رہے ہوں، نخرے کیے بغیر اپنا کام کرتی ہے۔ کمٹمنٹ اور پروفیشنلزم کا خیال رکھتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے بھارتیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’بچکانہ رویہ اختیار نہ کریں، جس وقت فلم بن رہی تھی اس وقت حالات ٹھیک تھے، آپ لوگ ایک چھوٹی سی لڑکی سے ڈر گئے؟‘

انہوں نے مزید کہا، ’فلم سازوں نے کچھ تبدیلی لانے کے لیے ہانیہ کو فلم میں کاسٹ کیا ہوگا، آپ نے اسے اتنا منفی انداز میں کیوں لیا؟ اور اس کے خلاف متحد ہوگئے؟ فواد خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، ہر چیز کے اصول ہونے چاہئیں۔‘

سینئر اداکارہ کے مطابق پہلگام حملہ مودی کو خوش کرنے کے لیے ہی کروایا گیا تھا، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان اور بھارت مل کر کام کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات