بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں برس اپنی ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلادیش ری شیڈول کردیا ہے اور رواں برس ڈھاکا کا شیڈول دورہ نہ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے مشاورت کے بعد بنگلادیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026ء میں کھیلی جائے گی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو ستمبر 2026 میں سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کا انتظار رہے گا، دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، جس میں اگست میں بھارتی ٹیم نے 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔