30 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبارات لیکر جانیوالا دولہا فیملی سمیت کار حادثے میں ہلاک

بارات لیکر جانیوالا دولہا فیملی سمیت کار حادثے میں ہلاک


فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی  کیلئے جانیوالا دولہا کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک المناک حادثے میں دولہا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے، شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا سمیت باراتیوں کو لے جانے والی کار مقامی کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، تمام افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مرنیوالوں میں 24 سالہ دولہا سورج، اس کی بھابھی آشا، آشا کی  بیٹی 2 سالہ ایشوریا اور 6 سالہ وشنو اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی بہت تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور اچانک کنٹرول کھو بیٹھی، جس کے بعد وہ کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے، جن میں سے چار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی یہ بارات ہر گووندپور گاؤں سے بدایوں کے سرتول جا رہی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات