36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںامریکی کرکٹ کے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم

امریکی کرکٹ کے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم


—فائل فوٹو

امریکی کرکٹ کے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی اولپمک اینڈ پیرالمپک کمیٹی نے یو ایس اے کرکٹ کے تمام انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا کہہ دیا، تمام انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کو فی الفور عہدے چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکنسن کو اولمپک کمیٹی کے سینئر حکومتی مشیر ڈیوڈ پیٹرسن نے اے میل لکھی، کمیٹی چاہتی ہے کہ تمام انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز مستعفی ہو جائیں تاکہ نئے ڈائریکٹرز کو مقرر کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی نارملائزیشن کمیٹی کی لاس اینجلس میں یو ایس اے کرکٹ اور یو ایس اولمپک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی، ملاقات میں یو ایس اے کرکٹ میں شفاف آغاز پر زور دیا گیا تھا۔

ڈیوڈ پیٹرسن نے یو ایس اولمپک کمیٹی کی جانب سے 7 نئے اقدامات پر زور دیا، یو ایس او پی سی کی شرائط پورے ہونے تک کمیٹی یو ایس کرکٹ کی گورننگ باڈی کے لیے درخواستوں کا عمل شروع نہیں کرے گی۔

شرائط پورے نہ ہونے پر یو ایس اے کرکٹ کو امریکا میں اولمپک کرکٹ کی نگرانی سے مؤثر طور پر روک دیا جائے گا، متعدد انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات