34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریں9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی


— فائل فوٹو 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کی بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 5 سے 10 جولائی کے دوران  پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کرے گا مگر کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم سے خاطر خواہ بارشیں ابھی نظر نہیں آ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے اثرات سے کے پی، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں، اس لیے محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے بھی ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات