35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریں6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا...

6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔ 

اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ مظفر آباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات