33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا تھا، پہنچنے سے قبل سانحۂ سوات ہو...

ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا تھا، پہنچنے سے قبل سانحۂ سوات ہو چکا تھا: چیف سیکریٹری کے پی


—فائل فوٹوز

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔

سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ ادویات یا دیگر ضروری اشیاء اسی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر عوامی ریلیف کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات