34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر پاکستان کی گرلز نیٹ بال...

پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’شاباش، پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کےلیے فخر کا لمحہ اور ویمن اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آج مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ گروپ ٹائٹل جیتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات