34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پیغام میں محمد مسرور نے لکھا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہوگیا ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد کرنے، اسٹاف کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد مسرور نے لکھا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز کا تھا اور پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ سٹاف میں غیرملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیرملکی کوچز ہی شامل ہیں جن میں شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔

شان میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ جبکہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمے داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات