32 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ...

ٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد



لاہور:

مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔

لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔

پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملک انور اور ان کے بیٹے عمیر نے دونوں نوجوان پر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے علی رضا اور نواز نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات