35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار...

ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا


فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔

آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب دیکھیں گے کہ ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رُکے سفر کیا۔

امریکی صدر نے بل کے ذریعے سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات