33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومجرم و سزانیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی خاتون کے سامان سے منشیات...

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی خاتون کے سامان سے منشیات برآمد


نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہریت کی حامل خاتون کے سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے  برطانیہ جانا چاہتی تھی۔

ذرائع  نے کہا کہ خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر  سے سامان کلئیر کردیا گیا۔

بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے  ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی،  منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گی تھی۔

منشیات برآمد ہونے پر ایئرپورٹ پر کھبلی مچ گئی، خاتون کو تحویل میں لیا گیا تو اس نے اپنے ابتداہی بیان میں بتایا کہ اس کو جوتے کسی نے برطانیہ میں کسی کو دینے کے لیے دیے تھے۔

خاتون کو پروٹوکول دینے والے سرکاری محکمے کے اہلکار سے اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو وہ بھی کسی کے کہنے پر پروٹوکول دینے کے لیے وہاں موجود پایا گیا۔

ایئرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج کے اے ایس ایف کے پہلے کاؤنٹر کی اسکیننگ سے منشیات کے ساتھ سامان کسے کلیئر ہوا، اس  کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

زرائع نے کہا کہ خاتون مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے  کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات