34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومتعلیم اور صحتنوجوانوں کی اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے نہیں ہے: ڈاکٹر ندیم...

نوجوانوں کی اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے نہیں ہے: ڈاکٹر ندیم رضوی


ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی کا کہنا ہے کہ جوان لوگوں کی اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے نہیں ہے۔

پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا کہ اسپتال سے باہر کسی کو دل کا دورہ پڑے تو اس اٹیک سے صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں، اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر مریض کو اے ای ڈیز سے جھٹکے دیے جائیں تو 50 سے 70 فیصد تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ ہمیشہ شریانیں بند ہونا نہیں ہوتی، 25 فیصد وجوہات موروثی بھی ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ندیم رضوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی اچانک اموات بھی عموماً دیگر وجوہات سے ہوتی ہیں، جوانوں میں دل کی بیماریاں بڑھنے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات