33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومغزہ لہو لہومعروف میکسیکن باکسر امریکی امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتار، ملک بدری کا...

معروف میکسیکن باکسر امریکی امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتار، ملک بدری کا فیصلہ



LOS ANGELES:

امریکی امیگریشن حکام نے مشہور میکسیکن باکسر جولیو سیزر شاویز جونیئر کو لاس اینجلس کے علاقے اسٹوڈیو سٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق، شاویز جونیئر کو میکسیکو میں منظم جرائم میں ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے الزامات پر ایک فعال وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے۔

ڈی ایچ ایس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاویز جونیئر کو فوری ملک بدری کے تحت میکسیکو واپس بھیجا جائے گا۔

گرفتاری سے چند روز قبل ہی، شاویز جونیئر کو کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا  تھا۔

 39 سالہ سابق مڈل ویٹ عالمی چیمپئن، مایہ ناز باکسر جولیو سیزر شاویز سینئر کے صاحبزادے ہیں، جنہیں میکسیکو کی باکسنگ تاریخ کا عظیم ترین فائٹر مانا جاتا ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ شاویز جونیئر کا تعلق میکسیکو کے بدنام زمانہ سینالوا کارٹیل سے ہے، جسے صدر نے اپنے پہلے دن ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

ڈی ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی قیادت میں قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی ہی کیوں نہ ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جولیو سیزر شاویز جونیئر نے گزشتہ سال امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی، جس کی بنیاد ایک امریکی شہری سے شادی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ایک سابقہ تعلق سینالوا کارٹیل کے مرحوم رہنما جواکن ال چاپو گزمین کے بیٹے سے تھا۔

امریکی حکام کے مطابق شاویز جونیئر پر امریکہ میں بھی متعدد بار مقدمات قائم ہو چکے ہیں،2024  میں ان پر حملہ آور خودکار ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہوا۔2023  میں ایک مقامی جج نے ان کے خلاف مجرمانہ تنظیم کے لیے اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزام میں وارنٹ جاری کیا۔

انہوں نے امیگریشن حکام کو مبینہ طور پر جھوٹے بیانات دیے اور ان کا سیاحتی ویزا گزشتہ سال فروری میں ختم ہونے کے باوجود قیام جاری رکھا۔

شاویز جونیئر کے وکیل نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور ان کی گرفتاری کو لاطینی برادری میں خوف پیدا کرنے کی ایک اور سرخی قرار دیا۔

فی الحال جولیو سیزر شاویز جونیئر امیگریشن حراست میں ہیں اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں جلد ہی میکسیکو ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات