35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومتعلیم اور صحتمحکمہ صحت کا کچلاک میں ہوم سروس کا آغاز

محکمہ صحت کا کچلاک میں ہوم سروس کا آغاز


علامتی تصویر 

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں محکمۂ صحت کے مفتی محمود میموریل اسپتال نے عوامی سہولت اور فوری طبی امداد کی فراہمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہوم سروس کا آغاز کردیا۔

کچلاک میں قائم محکمۂ صحت بلوچستان کے اسپتال مفتی محمود میموریل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی کے مطابق  ہوم سروس ان مریضوں کے لیے ہوگی جو ایمرجنسی میں اسپتال نہ پہنچ سکتے ہوں۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تربیت یافتہ ڈسپنسر اور اسٹاف نرس کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر پہنچے گی اور اسے ابتدائی طبی امداد دے گی۔

ڈاکٹر وکیل شیرانی کے مطابق مریض کی حالت نہ سنبھلی تو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کریں گے۔ یہ سروس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات