32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومتجارتی خبریںمالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب...

مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا


— فائل فوٹو

گزشتہ مالی سال 25-2024 سے 25ء کے دوران تجارتی خسارے میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ملکی مجموعی تجارتی اعداد و شمار سے متعلق جون کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024ء سے 25ء میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 26 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

دستاویز کے مطابق جون میں بھی تجارتی خسارہ 2 ارب 32 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال ملکی مجموعی برآمدات میں 4.67 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مالی سال 2024ء سے 25ء کے دوران برآمدات 32 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال ملکی درآمدات میں 6.57 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات 58 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات