کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے ۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز نے دستخط کیے۔