35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی، مسلمانوں نے حل بھی تلاش...

لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی، مسلمانوں نے حل بھی تلاش کرلیا


— فائل فوٹو

بھارتی شہر ممبئی میں انتہا پسند حکومت کی جانب سے بذریعہ لاؤڈ اسپیکر اذان دینے پر عائد پابندی کے بعد ممبئی کی مساجد ڈیجیٹلائز ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عائد پابندی کے جواب میں چھ مساجد نے ایک نئی موبائل ایپ، ’آن لائن اذان‘ کا رخ کرلیا ہے، تاکہ نمازیوں تک بروقت اذان پہنچائی جاسکے۔

تامل ناڈو کی ایک فرم نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے، جس پر مفت میں رجسٹرڈ مساجد سے براہ راست اذان کی آڈیو کو اسٹریم کیا جاتا ہے۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے مسلمان گھر پر یا کسی بھی پُرسکون ماحول میں اذان سن سکتے ہیں، خاص طور پر رمضان کے دوران جب لاؤڈ اسپیکر کی آواز پر پابندیوں کا سامنا ہو۔

واضح رہے کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں، اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت دی جائے گی۔

یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات