35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںقومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج

قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج


لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ 

عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 

جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ 

انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ 

اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل نے کہا یہ درخواست قانونی اور فنی طور پر ناقص ہے۔ 

وکیل نجکاری کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ تمام اشتہاری تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات