اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی علاقے میں فیول اسٹیشن میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔
روم کے شمال مشرق میں ہونے والا دھماکا پورے اطالوی دارالحکومت میں سنا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جائے دھماکا سے گہرے رنگ کا دھواں بھی اٹھتا نظر آیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 پولیس افسران اور 1 فائر فائٹر شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں 4 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں میں بعض افراد دھماکے کے باعث ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشوں سے زخمی ہوئے تھے۔
اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ وہ حادثے کے بعد صورتِ حال کی نگرانی کےلیے روم کے میئر روبرٹو گوالتیری سے رابطے میں ہیں۔