33 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومجرم و سزافراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران...

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار


فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کروڑوں روپے کے فراڈ اور کرپشن میں ملوث ہیں جن میں سید نجم سعید ، محمد زبیر حسین اور مہر النساء شامل ہیں، گرفتار ملزمان ریلوے کنسٹریکشن پاکسان لمیٹڈ میں تعینات تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم سید نجم سعید ریل کاپ (RAILCOP) اسلام آباد میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، محمد زبیر حسین بطور کنٹرولر فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور مہر النساء بطور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ مارکیٹنگ تعینات رہے ہیں۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر ملزم عرفان حمید خان (چیئرمین انڈس ویلی انڈسٹریل جنکشن – IVIJ) کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے مختلف سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں جعلی بینک گارنٹیز جمع کروائی، ملزم نے ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے نجی بینکوں کی 14 جعلی بینک گارنٹیز تیار کیں۔

مذکورہ جعلی بینک گارنٹیز کی مجموعی مالیت 1 ارب 16 کروڑ 73 لاکھ 1 ہزار 905 روپے تھی، مذکورہ خرد برد کے ذریعے نجی کمپنی نے ریل کاپ اسلام آباد سے 16 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد بطور کمیشن وصول کیے،  مذکورہ بدعنوانی سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کے ساتھ شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات