32 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس میں گوگل کو جی میل اشتہارات پر بھاری جرمانہ

فرانس میں گوگل کو جی میل اشتہارات پر بھاری جرمانہ


— فائل فوٹو 

فرانس میں گوگل کو جی میل اشتہارات پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی جی میل پر فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا رہی ہے۔

اگر یہ جرمانہ کمیشن نیشنل ڈی ایل انفارمیٹیک ایٹ ڈیس لبرٹیس کی طرف سے لگایا جاتا ہے تو یہ فرانسیسی پرائیویسی ریگولیٹر کی طرف سے عائد اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔ 

یہ کیس جی میل کے اندر ٹریکنگ کوکیز اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے استعمال پر مرکوز ہے جو مبینہ طور پر صارف کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہو رہے ہیں۔

فرانس میں جی میل کے صارفین طویل عرصے سے اس حوالے شکایات کر رہے ہیں۔

اگرچہ یہ اشتہارات جی میل کے مفت ماڈل کی ایک عام خصوصیت ہیں لیکن کمیشن اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہونا ملک کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر گوگل کو فرانس میں 525 ملین یوروز کے جرمانے کا سامنا ہے۔

ڈیٹا پرائیویسی قوانین کا کہنا ہے کہ ای میلز کی طرح نظر آنے والے اشتہارات صارفین کو الجھاتے ہیں اور پلیٹ فارم پر اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات