32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںغیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش تاحال نہ مل سکی، اے...

غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش تاحال نہ مل سکی، اے ڈی سی دیامر کی تصدیق


نانگا پربت مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والی غیر ملی خاتون کوہ پیما کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) دیامر نظام الدین نے خاتون کوہ پیما کی لاش نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

چلاس سے جاری بیان میں اے ڈی سی دیامر نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز دن بھر سرچ آپریشن میں مصروف رہے، لیکن خاتون کوہ پیما کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹرز آپریشن ختم کرکے اسکردو روانہ کردیے گئے ہیں، کوہ پیما خاتون کی تلاش کےلیے اگلے مرحلے پر غور کیا جارہا ہے۔

اے ڈی سے دیا مر نے یہ بھی کہا کہ خاتون کوہ پیما کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی معاونت بھی حاصل کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیک ری پبلک کی کوہ پیما سیاح خاتون کولاوشاوا کلارا ٹریکنگ کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

الپائن کلب آف پاکستان نے نانگا پربت پر چیک ری پبلک کی 46 سالہ خاتون کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات