35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشبمن گل کے ریکارڈ 269 رنز، بھارت کی پوزیشن مضبوط

شبمن گل کے ریکارڈ 269 رنز، بھارت کی پوزیشن مضبوط


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کپتان شبمن گل کی 269 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نے بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں587رنز بناکر پوزیشن مضبوط کرلی۔ ایجبسٹن برمنگھم میں دوسرے دن جواب میں انگلینڈ 77رنز پر تین وکٹ گنواکر شدید مشکلات سے دوچار ہے اسے فالو آن سے بچنے کیلئے مزید311رنز کی ضرورت ہے۔ گل نے کپتان کی حیثیت سے انگلینڈ میں بڑی اننگز کھیلتے ہوئے سنیل گاواسکر254رنز کا پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ گل نے تین چھکے اور30 چوکے مارے ۔ یہ کسی بھارتی کپتان کی انگلش سرزمین پر سب سے بڑی اننگز ہے۔ انہوں نے رویندرا جڈیجا کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 203 اور ساتویں وکٹ پر واشنگٹن سندر کے ساتھ 144رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جڈیجا نے 89 اورواشنگٹن نے 42رنز بنائے۔ شعیب بشیر نے167رنز دے کر تین اورجوش ٹونگ نے119رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات