34 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی

سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی


— فائل فوٹو

بھارت اور بنگلا دیش میں سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنےکا کہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ بنگلادیش سے سیریز اب نہیں ہوگی۔

بی سی بی اہلکار کا کہنا ہے کہ ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔  

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں بنگلادیش جانا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات