32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوسونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھربڑی کمی

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھربڑی کمی



کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک روزہ وقفے کے بعد جمعے کو سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب رہا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 3لاکھ 55ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286روپے کم ہو کر 3لاکھ 4 ہزار 783روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 318روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات