32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومقومی خبریںریسکیو آپریشن کے مقام پر خاموشی ہونی چاہیے، سیفٹی اینڈ ریلیف ماہرین

ریسکیو آپریشن کے مقام پر خاموشی ہونی چاہیے، سیفٹی اینڈ ریلیف ماہرین


کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، ریسکیو سیفٹی اینڈ ریلیف ماہرین کے مطابق ریسکیو آپریشن کیلئے عام لوگوں کو ہٹانا ضروری ہے تاکہ ملبے سے لوگوں کی آواز سن کر نشاندہی ہو اور انہیں نکالا جا سکے۔

ریسکیو آپریشن کے مقام پر ماحول میں خاموشی ہونا چاہیے تاکہ آلات یا دیگر ذرائع سے ملبے تلے لوگوں کے صحیح مقام کا تعین ہو۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت علی الصبح زمیں بوس ہوگئی۔ ابتدائی طور پر مقامی افراد اور ریسکیو تنظیموں کے کارکنان نے امدادی کام شروع کیا اور متعدد افراد کو زخمی حالت میں نکالا۔

عمارت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، علاقہ مکینوں کے مطابق، عمارت میں 6 سے زائد خاندان آباد تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، بلڈنگ بہت پرانی تھی، اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نوٹس دیے جانے کے باوجود عمارت کو خالی نہیں کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات