راولپنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں پاکستانی نزاد کینیڈین شہری کو لوٹ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ اوورسیز پاکستانی واجد علی برلاس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یکم جولائی کو مال پلازہ سے 1750 کینیڈین ڈالر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرائے، مال پلازہ سے باہر نکلنے پر ملزم نے اپنی رقم گمشدگی کا بہانہ بنایا، حیدر روڈ پر ملزم اور اس کے دوساتھیوں نے بیگ چھین لیا۔
بیگ میں 3 لاکھ 64 ہزار روپے قیمتی سمارت فون، کریڈٹ کارڈ، کینیڈین ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔
متاثرہ شہری نے کہا کہ ملزمان نے ٹریپ کرکے دھوکہ دہی سے سامان اور نقدی چھین لی۔