وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دستور گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجا ہے، اسمبلیوں کو گالم گلوچ کا اکھاڑہ بنایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دستور گالم گلوچ، گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا، اپوزیشن کے رویے نے اسپیکر کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے بغیر چلتی رہی۔