35 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومقومی خبریںدراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج...

دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک


فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو بھی سراہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات