32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس امریکی جنگ بندی کی نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی...

حماس امریکی جنگ بندی کی نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے: خبرایجنسی


—فائل فوٹو 

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس امریکا کی تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپس سے مشاورت کر رہی ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویر پر دو دن میں جواب آ سکتا ہے۔

ترک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حماس، امریکا کی نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 94 فلسطینی قتل کر دیے گئے، ان میں سے 45 امداد کے حصول کی کوشش کے دوران شہید کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق آئندہ 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ابراہم معاہدے میں مزید بہت سے ممالک شامل ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات