32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیوی کے ساتھ نہ جانے پر شوہر نے ساس سسر کو قتل...

بیوی کے ساتھ نہ جانے پر شوہر نے ساس سسر کو قتل کردیا


فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں بیوی کے ساتھ نہ جانے پر شوہر نے اس کے والدین کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ نہ جانے پر مشتعل ہوکر اپنے سسر اور ساس کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیپ سنگھ اپنی بیوی پونم کو اپنے ساتھ واپس لیجانے کیلئے اس کے گھر پر آیا تھا، مگر اس نے انکار کردیا، جس پر جگدیپ نے مشتعل ہوکر  اپنے سسر اننت رام اور ساس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

واقعے کے بعد  گھر سے چیخ و پکار سن کر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے ملزم جگدیپ سنگھ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ زخمی ساس سسر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات