لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے الزام میں بھائی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم سے قتل کی واردات سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔