بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔
بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی طبعیت کافی بہتر ہے۔