30 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانسٹاگرام استعمال کرنے کے بجائے گھریلو کام کرنے کو کہتا ہے، خاتون...

انسٹاگرام استعمال کرنے کے بجائے گھریلو کام کرنے کو کہتا ہے، خاتون کی شوہر کیخلاف درخواست


تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اسے انسٹاگرام پر وقت گزارنے کے بجائے گھریلو کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ کیا، جس میں نیشا نامی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر اسے سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے کا کہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

یہ عجیب و غریب ازدواجی تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر، جسے صرف وجیندرا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے گھریلو کاموں پر زیادہ توجہ دے۔ 

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی اس 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس معاملے سے قبل ہم دونوں خوشی خوشی زندگی گزار رہے تھے، لیکن شوہر کے اس مطالبے نے میری سوشل میڈیا پر موجودگی کو نقصان پہنچایا۔

نیشا روزانہ کم ازکم دو ریلز اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کرتی تھی، مگر اُس کے شوہر کے مطالبات کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ جب ایک ہی دن میں اُس کے دو فالوورز کم ہوئے تو نیشا نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے والدین کے گاؤں واپس چلی گئی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ہاپور ضلع کے ویمن پولیس اسٹیشن نے نیشا کی شکایت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ناراض بیوی نے اپنی سوشل میڈیا فالوورز میں کمی کا الزام شوہر پر عائد کیا۔

اسکا کہنا تھا کہ میں برتن دھونے اور گھر کی صفائی میں میں مصروف رہتی ہوں اور میرے فالوورز کم ہورہے ہیں، اتنا وقت نہیں ملتا کہ آن لائن رہوں۔

 پولیس نے دونوں کی شکایات سننے کے بعد انھیں شادی زندگی میں میل ملاپ کی اہمیت سمجھائی، جس کے بعد دونوں واپس اکٹھے اپنے گھر چلے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات