مرحوم پاکستانی کوہ پیما علی صدپارہ کے صاحبزادے اور کوہ پیما اشرف صدپارہ نے کارنامہ انجام دے دیا۔
اشرف صدپارہ نے پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر بلند چوٹیاں سرکرلی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ آج 8126 میٹر بلند نانگا پربت سر کرکے انجام دیا۔
مرحوم پاکستانی کوہ پیما علی صدپارہ کے صاحبزادے اس سے قبل کے 2، جی 1، جی 2 اور براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں، اشرف صدپارہ نے نانگا پربت کو بغیر مصنوعی آکسیجن سپورٹ کے سر کیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے شیرزادہ کریم نے بھی آج نانگا پربت سر کیا، یوں 24 گھنٹے کے دوران 5 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کی ہے۔
اشرف صدپارہ اور شیرزادہ کریم سے قبل سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے نانگا پربت سر کیا ہے۔