32 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں...

اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا تھا: عاقب جاوید


عاقب جاوید — فائل فوٹو 

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا تھا۔

عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری دن ہے، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں، ٹیم نے انگلینڈجانا ہے، یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہینز کے ساتھ ریڈ بال کے پلئیرز کی بھی تیاری ہو گی،  ٹیسٹ چیمپئین شپ کا نیا سرکل شروع ہو رہا ہے، نئے سرکل میں پاکستان کے بہت چانسز ہیں ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کے اعلان پر بہت کام ہو چکا ہے، جلد اعلان ہو جائے گا، تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، سب کو اسکلز بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سب کو سمجھنا ہو گا کہ آل فارمیٹ میں ہماری صورتحال اچھی نہیں ہے، کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے، بنگلا دیش بھی اپنے ملک میں اچھا کھیلتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی بتایا ہے کہ کہاں بہتری درکار ہے، نسیم شاہ کی فٹنس کامسئلہ تھا، اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں، محمد وسیم بھی کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا، ینگسٹر ہو یا سینئر، پاکستان کے لیے بیسٹ آپشن کو کھلانا ہے.

عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ ایشین کنڈیشنز میں ہونا ہے، 200 پلس رنز کرنا پڑیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز سے سیریز ہیں، ان سیریز میں مختلف آپشنز دیکھیں گے، حارث رؤف بھی ایکشن میں ہوں گے، 8 تاریخ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز کا جو بھی فیصلہ ہو اس کے مطابق ٹیم کا اعلان ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات