31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیلیفورنیا میں 300 سے زائد بھیڑیں کھیت سے فرار

کیلیفورنیا میں 300 سے زائد بھیڑیں کھیت سے فرار


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے افسران کو اس وقت تیزی سے موقع پر پہنچنا پڑا جب سانتا باربرا میں 300 سے زائد بھیڑیں اپنے کھیت سے باہر نکل گئیں۔

سی ایچ پی کے سانتا باربرا اسٹیشن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھیڑوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ ماؤنٹین ڈرائیو کے قریب اپنے کھیت سے بھاگ گیا تھا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے سی ایچ پی افسران تیزی سے موقع پر پہنچے اور مالک کی مدد کی تاکہ ان اون والے آوارہ گردوں کو اکٹھا کیا جا سکے اور انہیں بحفاظت واپس ان کے باڑے میں پہنچایا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ریوڑ واپس اپنی جگہ پر ہے اور ہر کوئی اپنے معمول پر واپس آ گیا ہے۔

سی ایچ پی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ سانتا باربرا میں بس ایک اور عام دن تھا جہاں بھیڑوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات