33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومجرم و سزاکورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرے کے پولیس اہلکارکوقتل کردیا

کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرے کے پولیس اہلکارکوقتل کردیا


کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکارکو قتل کردیا، مقتول  قائد آباد پولیس لائن کا رہائشی اور2024 میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں بطورآٹومکینک بھرتی ہواتھا اورایس پی یومیں ہی تعینات تھا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ضلع کورنگی کے عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین حیسنی لیبارٹری کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

مقتول کی شناخت 26سالہ عمیر علی ولد اشفاق احمد کے نام سے کی گئی ، مقتول عمیرپولیس لائن قائد آباد حسینی چورنگی شیرپاؤ کا رہائشی اورپولیس اہلکارتھااور2024 میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں بطورآٹومکینک بھرتی ہوا تھا اورایس پی یومیں ہی تعینات تھا۔

مقتول کے والد بھی محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تعینات ہیں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکارکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی کورنگی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 7 سے سات چالیس کے درمیان پیش آیا۔

مقتول عمیرکو ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو مقتول کے پاس سے اس کا پرس اورموٹر سائیکل ملی ہے تاہم مقتول کا موبائل فون غائب ہے جسے تلاش کی جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا علم ہوسکے،پولیس واقعے کی  ڈکیتی مزاحمت اور ذاتی دشمنی سمیت دیگرمختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

موقع پرموجود علاقہ مکینوں نے بتایا کہ قریب واقع مسجد کی جانب سے ایک شخص بھاگتے ہوئے آیا جسے گولی لگی ہوئی تھی اورزخمی شخص ایک گھرکے دروازے پر آکر گرا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں مسجد کے موذن کے بیٹے اور ایک دس سالہ بچی جاں بحق ہوچکی ہے، یہ تیسرا واقعہ ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا  کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں، شہری غیرمحفوظ ہیں، پولیس صرف گٹکا ماوا کھانے والوں کو پکڑنے میں مصروف رہتی ہے، علاقہ میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابرہے۔

ادھر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے حوالے کی اطلاع پرڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹرفرخ علی بھی جناح اسپتال پہنچ گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس اہلکارعمیر کی لاش پرلگے گولی کے نشان دیکھا، ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کی جائیں،فوری شواہد جمع کریں۔

انھوں نے جاں بحق پولیس اہلکارکی فیملی کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات