31 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومقومی خبریںپی ڈی ایم اے پنجاب کا دریاؤں میں پانی کی سطح میں...

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافےکا الرٹ جاری


—فائل فوٹو

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقت ور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور بالائی علاقوں میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات