31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو لاہور سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا ویڈیوز میں گارڈز کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصرف کاشف ضمیر کو بلکہ ان کے 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سی سی ڈی پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاکر اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف اسلحے کی نمائش اور دیگر متعدد دفعات کے تحت  مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتاری کے بعد کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ 

اب پولیس حکام اسلحے کی قانونی حیثیت اور گارڈز کی تعیناتی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ٹک ٹاکر کاشف ضیر کو سوشل میڈیا پر پولیس کی وردی اور محکمۂ پولیس کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات