کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) نادیہ اور سوہا کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے میچ میں میزبان انڈونیشیا کو 2-0 کی شکست دیدی۔ یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ جکارتہ فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ کے آٹھویں منٹ میں نادیہ خان نے ٹیم کو برتری دلائی۔ دس منٹ بعد پاکستان کو ایک پنالٹی ملی جس پر سوہا ہیرانی نے گول کرکے پاکستان کا اسکور 0-2 کردیا۔