33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ کا منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات، ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ

وزیر خزانہ کا منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات، ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےمنصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپین میں چوتھی عالمی فنانس فار ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ضرورت مند ملکوں کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں، یکجہتی، انصاف اور شمولیت پر مبنی بین الاقوامی مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی سوشل ڈیولپمنٹ مقاصد کے فنڈنگ فرق کو بڑھا رہے ہیں، دوحا اور ادیس ابابا کانفرنسز میں شمولیت کے نظام کی بنیاد ڈالی جاچکی ہے، لیکن بہت کام باقی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانفرنس پر کامپرومیسو ڈی سیویلا پر اتفاق اور اس پر عمل درآمد کا منصوبہ خوش آئند ہے، منصوبہ مقامی وسائل بڑھانے، جی ڈی پی کے بجائے دیگر معیار سے مالی رعایت بڑھانا شامل ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ منصوبے میں کثیر جہتی ڈیولپمنٹ بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کی تجویز ہے، منصوبے میں غیراستعمال شدہ ایس ڈی آر کی فراہمی طے شدہ فریم ورک کے ذریعے پہنچانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکویڈٹی اور قرضوں کے عالمی اداریاتی پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پر جلد عمل کرنےکی ضرورت ہے، پائیدار ترقی اور مجموعی خوشحالی کیلئے کامپرومیسو ڈی سیویلا پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات