35 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومغزہ لہو لہووزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ...

وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ ہوں گے



اسلام آباد:

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج  روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور سیکورٹی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ ای سی او کے زیراہتمام یہ فورم خطے کے بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط کرنے اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اس دورے کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کو متحرک رکھنا اور آذربائیجان سمیت تمام ای سی او رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر خطے میں دیرپا امن اور معاشی خود کفالت کی راہیں ہموار ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات