متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی میں ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔