محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔
اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔